شمالی اونٹا ریو میں خوش آمدید
شمالی اونٹا ریو میں خوش آمدید
شمالی اونٹا ریو میں خوش آمدید۔ پریسیڈینٹس سوٹس میں، ہمارا نصب العین ہمارے ہر مہمان کو ان کی قومیت، عمر اور جنسی ترجیح سے قطع نظر، ہمارے خوبصورت ٹیمسکیمنگ علاقے میں ایک یاد گار تجربہ فراہم کرنا ہے۔ ہماری چھٹیاں منانے کے کرائے والے تاریخی مکانوں، گلیمپنگ (یعنی پُرتعیشن کیمپنگ) تفریح گاہوں، مقامی تجربات کے مختصر خلاصے کو پیش کرنے اور آپ کو ہمارے ٹیمسکیمنگ جھیل کے علاقے میں اپنا دورہ تشکیل دینے میں مدد کرتے ہوئے ہمیں انتہائی خوشی ہو رہی ہے۔ چاہے آپ تنہا سفر کر رہے ہوں، اپنے شریک حیات کے ساتھ ہوں، ایک چھوٹے خاندان کے ساتھ ہوں یا ایک بڑے خاندان یا گروپ کے طور پر سفر کر رہے ہوں، ہم آپ کی ضروریات کو ملحوض رکھتے ہوئے آپ کے سیاحتی سفر کو ترتیب دے سکتے ہیں۔ ہم کینیڈا کے اونٹاریو میں واقع ہیں، جو کہ محل وقوع کے اعتبار سے ٹورنٹو، جنوبی اونٹاریو اور اوٹاوا سے آدھے دن والے ڈرائیونگ کے فاصلہ پر اور سڈبری، نارتھ بئے، ٹیمینس یا روین نورنڈا سے صرف چند گھنٹوں کے فاصلے پر ہے۔
چھٹیاں منانے کی کرایے والی تفریحی سیر وسیاحت
ہمارےایوارڈ یافتہ تاریخی چھٹیاں منانے کے کرائے کے مکانات جو کہ ہیلی بری (جو کہ مشہور کوبالٹ سلور رش سے منسلک ہے) میں واقع تاریخی میلینرز رو کے بالکل قریب واقع ہیں، اونٹاریو میں آپ کے لیے چھٹیاں منانے، خاندانی میلاپ، دوستوں کے اجتماع، لڑکیوں کے اسپا گیٹ اوے، تفریحی مقام پر شادی کے انعقاد، کاروباری سفر کی منزل، ٹیم بلڈنگ سرگرمی اور صحت و عافیت والی گوشہ نشینی وغیرہ کے لیے ایک زبرست مقام پیش کرتے ہیں۔ پریسڈینٹس سوٹس آپ کو ہوٹل والی رہائش کے بجائے پُرتعیش چھٹیاں منانے کے مکانات کے تصور پر مبنی اعلیٰ معیاری مختصر مدّت والی رہائش گاہوں کی پیشکش کرتا ہے۔ چھٹیوں کے کرائے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہم آپ کو اپنی ویب سائٹ کے مختلف گوشوں بشمول تاریخی مکانات، سفروں کی اقسام، کرنے کے قابل سرگرمیاں اور تجربات کو ملاحظہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔
گلیمپنگ والی چھٹیاں
فارآئیلینڈ میں آپ، آپ کے خاندان یا آپ کے گروپ کے لیے اب گلیمپنگ ممکن ہے۔ فار آئیلینڈ ٹیمسکیمنگ جھیل میں واقع ایک چھوٹا سا تاریخی اور نجی آئیلینڈ ہے جو کہ ہیلی بری کے ساحلی کنارے سے چند کلو میٹر پر واقع ہے۔ فار آئیلیڈ، ٹیمسکیمنگ جھیل میں واقع صرف 9 جزیروں میں سے ایک ہے، جس کی لمبائی 110 کلومیٹر ہے۔ گلیمپنگ پر مشتمل سیر و تفریح ہر ایک کے لیے ہے، چاہے کوئی تنہا سیر و تفریح کے لیے نکلا ہو، رومانٹیک تفریح کے لیے اپنے جوڑے کے ساتھ ہو، خاندان کے ساتھ چھٹیاں منارہا ہو، کسی پارٹی یا دعوت کا انعقاد کرنا ہو یا مزیدک کچھ۔
اس کیمپنگ انقلاب کا تعلق پُرتعیش یا پُرآسائش کیمپنگ سے ہے۔ یہ سیر و سیاحت کے موجودہ رجحانات اور دنیا بھر کے شاندار مقامات میں سے ایک ہے۔ گلیمپنگ رہائش گاہیں پُرکشش قدرتی مناظر اور عوامل کے ساتھ گھیری ہوئی ہے، جو اس کی دلکشی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسے ماحول دوست اور پائیدار و ذمہ دار سیر و سیاحت کی ایک بہترین جگہ میں تبدیل کرتے ہیں۔ فارآئیلینڈ میں گلیمپنگ ایک پُر تعیشن کیمپنگ پر مشتمل ہے جس میں روایتی کیمپنگ کے مقابلے میں بہت زیادہ آرام دہ تصور کی جانے والی سہولیات اور رہائش گاہیں شامل ہیں۔ ایک ایسی گلیمپنگ کا تصور کریں، جس میں ایک وسیع خیمے کے اندر کوئن سائز والا کشادہ پلنگ نصب کیا گیا ہو۔ باورچی خانوں سے لے کر اصلی شاور، بھاپ غسل سے لے کر یوگا، یہاں کی چند ایسی نمایاں خصوصیات ہیں، جو اس بات کو واضح کرتی ہے کہ گلیمپنگ چار دیواری سے باہر کی دنیا سے لطف اندوز ہونے کا بے مثال تجربہ پیش کرتی ہیں۔ گلیمپنگ کے بارے میں مزید جاننےکے لیے، ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ کے گلیمپنگ کے مختلف گوشوں کو ملاحظہ کرنے اور ممکنہ سرگرمیوں اور مزید کچھ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
ٹیمسکیمنگ اور شمالی اونٹا ریو سے لطف اندوز ہوں
ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہمارا ٹیمسکیمنگ علاقہ جو کہ شمال مشرقی اونٹاریو میں واقع ہے، اشتراک کیے جانے کے قابل ایک منفرد اور پُرکشش مقام ہے۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ ہم اپنے سیاحوں کو خوب صورت قدرتی مناظر سے پُر ہماری اس تفریح گاہ سے پوری طرح لطف اندوز کر سکیں گے جس میں خصوصی مقامات، پوشیدہ جواہرات، فن کار، مقامی مصنوعات، منفرد لوگ اور دلچسپ قدرتی مناظر کا سلسلہ شامل ہیں۔ اپنے آپ کو مقامی نقل و حمل کے ذرائع سے جوڑ کر آپ مقامی علاقوں اور لوگوں کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
کسی ایسے مضافتی علاقے کو تلاش کرنا یقینی طور پر مشکل ہے جہاں پر ثقافت اور تاریخ انتہائی نمایاں طور پر نظر آتی ہو۔ ابتدائی قوموں، جہازرانوں، کان کنوں، لکڑی کے کاروباریوں اور موجودہ دور کے معروف فن کاروں اور دست کاروں کے بارے میں جانیں۔ ہم خصوصی لوگوں اور منفرد مقامات کے حامل ہیں اور ہم ان کی داستانوں کا اشتراک کرنا پسند کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ، اس علاقے کی ثقافتی تنوع اور انفرادیت کی عکّاسی کرنے والی تقریبات اور تہواروں کے بارے میں جانیں۔ ٹیمیسکیمنگ ایک جھیل، دو صوبوں اور تین ثقافتوں سے تعلق رکھنے والا ایک علاقہ ہے۔ شمالی اونٹاریو میں قدرتی مناظر اور چار دیواری سے باہر کا ماحول ہماری صحت مند طرز زندگی کی بنیادی خصوصیات میں سے ایک ہے۔ میلوں طویل پگڈنڈیوں، لامتناہی جھیلوں، دریاؤں اور جنگلات اور اونچی چٹانوں اور مسحور کن مناظر کے ساتھ ہمارا وسیع و عریض کھیل کا میدان دریافت کریں۔
ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ کا دورہ کر کے انجام دی جانے والی سرگرمیوں اور ممکنہ تجربات کے بارے میں جاننے کی دعوت دیتے ہیں۔